سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں تک مفت خشک راشن کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
کمشنر محمد اجمل بھٹی، آر پی شارق کمال صدیقی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے مستحقین کے گھروں تک راشن پہنچایا۔
کمشنر محمد اجمل بھٹی نے مستحق خاندانوں کے گھروں تک راش کی تقسیم کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آزمائشی طور پر 300خاندانوں کے گھروں پر راشن پہنچایا گیا ہے جبکہ کل سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں بھی راشن تقسیم منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 15 مارچ تک 1لاکھ 75 ہزار سے زائد گھروں پر خشک راشن فراہم کیا جائے گا۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کو راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے، پی آئی ٹی بی کی تیار کردہ موبائل ایپ کے ذریعے 300 سے زائد مستحق افراد کا ڈیٹا چیک کرکے خشک راشن فراہم کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ کا کہنا تھا کہ راشن فراہمی شفاف انداز میں جاری ہے اور اس عمل کی مکمل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
