پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) نے صدارتی الیکشن کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت کی تمام تر توجہ صدارتی الیکشن پر ہے، سندھ اور بلوچستان کابینہ کی تشکیل صدارتی الیکشن کے فورا بعد ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی پی قیادت نے سندھ اور بلوچستان کابینہ پر ابتدائی مشاورت کر لی ہے، سندھ اور بلوچستان کابینہ کے وزراء، مشیر، معاونین کی فہرست تیار ہے۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کابینہ کیلئے ناموں کی حتمی منظوری چیئرمین بلاول بھٹو دیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ کابینہ میں متعدد نئے چہرے شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کابینہ میں نومنتخب سنیئر رہنما شامل کیے جائیں گے، تاہم میر صادق عمرانی، ظہور بلیدی بلوچستان کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کے شیڈول جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔
