Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑا اعلان

پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑا اعلان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ رواں سال عازمین حج کو سعودی ایئرپورٹ پر قطار میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا، کراچی ایئرپورٹ پر تمام سہولیات مل جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کی بدولت کراچی میں ہی امیگریشن مراحل مکمل ہوں گے، کراچی سے مکہ تک روٹ کی توسیع کے منصوبے کے سلسلے میں سعودی وفد کو بریف کیا گیا ہے۔

واضح رہے روٹ ٹو مکہ اقدام کا پائلٹ پراجیکٹ 2019 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع کیا گیا تھا جس کے بعد اب تک کل 22000 حجاج نے اس پروجیکٹ کے ذریعے سفر میں آسانی حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version