Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدارتی انتخاب؛ سندھ اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل

صدارتی انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں 161 ارکان اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

سندھ اسمبلی کے 161 اہل ووٹرز اراکین میں سے پیپلز پارٹی کے 116، ایم کیو ایم کے 37، (پی ٹی آئی حمایت یافتہ) آزاد اراکین 9 ہیں۔

جی ڈی اے کے 3 اراکین نے حلف نہیں اٹھایا، 2 نشستوں پر نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا ایک نشست پر کامیاب امیدوار کی وفات اور ایک نشست پر امیدوار نے اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل و دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قوم پرست رہنما محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ سینیٹر شیری رحمان ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ سینیٹر سردار شفیق ترین ہیں۔

صدارتی انتخاب میں جس امیدوار کے ووٹ مدمقابل حریف سے زیادہ ہوں گے وہ کامیاب تصور ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version