Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

“عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دینگے، انکا حق انکے گھروں میں پہنچائیں گے”

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے، انکا حق انکے گھروں میں پہنچائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز اچانک پونچھ ہاؤس میں ماڈل رمضان بازار کنٹرول روم پہنچیں جہاں انہوں نے صوبائی ماڈل بازار کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ، ڈیش بورڈ اورپی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا اور قیمت ایپ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیش بورڈ پر پیش کردہ اعداد و شمار کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور رمضان پیکج کی گھروں میں ترسیل کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں، رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کریں گے، عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے، ان کے گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان پیکیج اور دیگر امور کے بارے میں ڈسٹرکٹ اسکور کارڈ بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں نمبر کم ہوں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گھر میں ترسیل کی اطلاع بھی ڈیش بورڈ میں شامل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رمضان پیکیج اور دیگر امور کے بارے میں ڈسٹرکٹ اسکور کارڈ بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں نمبر کم ہوں گے۔

اس دوران مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 رمضان تک تمام ضرورت مندوں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ اور ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version