وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں کسی آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جو ہوا پاکستان کی بہتری کے لئے بہت اچھا شگون ہے، خدا کا دیا سب کچھ ہمارے پاس ہے ہمیں کسی آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے منصوبے موجود ہیں جو ملک کو بہت آگے لے کر جا سکتے ہیں، ہمیں صرف توجہ دینے کی ضرورت ہے مل کر بجائے ٹانگیں کھینچے اور ملک پیچھے نہ رہ جائے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی حرکتیں ٹھیک کرنی چاہئیں، یہ ٹھیک ہو جائیں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری بیماری اور مصیبت کا علاج ہمارے پاس موجود ہے، اگر ہم نے خود علاج نہ کیا تو یہ آئی ایم ایف والے آتے اور جاتے رہیں گے۔
