پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا ہے۔
فیصل آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 100 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے امیدوار خان بہادر ڈوگر کامیاب ہوگئے ہیں۔
عام انتخابات 2024 میں ابتدائی نتیجے میں عمیر وصی چوہدری 48 ہزار 298 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ن لیگی امیدوار خان بہادر ڈوگر نے 44 ہزار 433 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
لیگی امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے حکم پر گزشتہ روز ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی جس میں خان بہادر ڈوگر 4700 ووٹوں سے جیت گئے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 17 فروری کا نوٹیفکیشن معطل کر کے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
