Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ صحت پنجاب کا اسپتالوں میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

محکمہ صحت پنجاب کا اسپتالوں میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سر گنگا رام اسپتال کے جونئیر کلرک ارسلان علی خان کا کرپشن کے باعث معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ارسلان علی خان کی اسپتال کی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ارسلان علی خان کے پاس گزشتہ کئی عرصے سے سر گنگا رام اسپتال کے کیشیر کا چارج تھا۔

یاد رہے کہ سر گنگا رام اسپتال کے جونئیر کلرک ارسلان علی خان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version