پاکستان پیپلزپارٹی مسلم لیگ نواز سے ناراض ہوگئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو خواتین کی نشست دینے سے انکار پر پی پی نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے فائزہ ملک کو دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے آج وزیراعلیٰ پنجاب کے افطار ڈنر میں بھی نہ جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق فائزہ ملک سینیٹ الیکشن بھرپور انداز سے لڑیں گی اور پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے یاسمین راشد کیلئے پیپلز پارٹی سے ووٹوں کیلئے رابطہ کیا تھا۔
