بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کے احکامات پر بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔
ملوث ملزمان کے خلاف ایک دن میں 33 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جبکہ چھاپوں کے نتیجےمیں 14 مقدمات اور 4 انکوائریاں درج کئی گئیں۔
بجلی چوری میں ملوث 12 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
کوہاٹ زون نے 10، بلوچستان زون نے 9 ، ملتان زون نے 3 ،لاہور زون نے 2 چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔
کوہاٹ میں 10 مقدمے درج جبکہ 10 ملزمان گرفتار ہوئے۔
2ہفتوں کے دوران بجلی چوری کے خلاف 288 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجےمیں 196 مقدمات اور 68 انکوائریاں درج ہوئیں۔
بجلی چوری سے قومی خزانے کو 8 کروڑ 43 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا۔
