مختلف سیاستدان عید الفطر اپنے اپنے آبائی علاقوں اور کچھ جیل میں منائیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر نواب شاہ میں منائیں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف لاہور میں عید منائیں گے اور عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عید منائیں گے جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کراچی یا لاڑکانہ میں عید منائیں گے۔
علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کراچی میں جبکہ قائم قام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ منصورہ لاہور میں عید منائیں گے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں عید منائیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب خان ہری پور عید منائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو ہوگا۔
