پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نومنتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے لئے کی زرداری ہاؤس تشریف لائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نومنتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ان پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
واضح رہے کہ ایوان بالا میں سادہ اکثریت حاصل کرنے والے امیدوار یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ اورسیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔
یوسف رضا گیلانی اور سردار سیدال خان ناصر کے مقابلے میں کسی امیدوار نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
