Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے 9 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں، دہشتگردوں کوصرف دہشتگرد ہی پکارا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوشکی واقعے کی تحقیقات کریں گے، جو بھی ذمہ دارہوگا کارروائی کریں گے، دہشتگردوں کی جانب سے شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم لوگوں کا خون بہائیں گے تو بدلہ ضرور لیں گے، ملک کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہونا چاہئے، دہشتگردوں کا ان کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں، یہ نہیں ہوسکتا قتل و غارت جاری رہے، ریاست کی رٹ بحال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے راستوں اور مسافروں کی حفاظت کریں گے، پورے سیکیورٹی پلان کو از سر نو دیکھیں گے، ہم دہشتگردوں کے پیچھے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version