نارووال: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروٹوکول اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ڈی پی او کے مطابق نوجوان کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت موٹر سائیکل سے ٹکر سے ہوئی لگتی ہے جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار کی تلاش جاری ہے ۔
