Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

سرکاری ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت عمر کی بالائی حد 43 سال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کیلئے تحریک انصاف دور کی پالیسی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم سے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گی اور ترمیم کے ذریعے تعیناتیوں کے لیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔

ترمیم کے تحت 65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہو سکے گی، موجودہ تعیناتی میں 65 سال کی عمر کے بعد توسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version