Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی واقعہ کرنا چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی واقعہ کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیڈران کے بیانات آپس میں بھی نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اگر اسلام آباد آنے کی کوشش کی تو ہماری مرضی سے واپس جائے گا، بلوچستان اور کے پی میں اس وقت دہشتگردی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیانات غیر سنجیدہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن لوگوں سے مذاکرات ہوں گے، دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں، کے پی میں بلدیاتی فنڈز کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آتا، پی ٹی آئی کے پی میں صوبائی اسمبلی اجلاس بلانے سے ڈرتے ہیں۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سعودی عرب پر تنقیدی بیانات دیے، چینی صدر کے دورے کے موقع پی ٹی آئی نے دھرنا دیا تھا، تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پھر فتنہ فساد کی سیاست کررہی ہے، وہ ایک اور 9 مئی واقعہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ماضی کا ریکارڈ بھی عوام کے سامنے ہے، پی ٹی آئی نے غیر ذمہ دار بندے کو عہدے پر بٹھایا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو آئین پاکستان کو نہیں مانتے انکے ساتھ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، کہتے ہیں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کرنے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version