Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ کو ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور طلباء کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اور یوم سیاہ منانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ پروگرام کی نگرانی کے لیے انتظامیہ اسکولز کا دورہ کرے گی، تقریب کے دوران کسی کو اسمبلی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پروگرام کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری پرنسپل پر ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version