Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ سے پہلی دو حج پروازیں 300 مسافروں کو لیکر مدینہ منورہ روانہ

کوئٹہ سے پہلی دو حج پروازیں 300 مسافروں کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حجاج کی سعودی عرب روانگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام حجاج کرام کو سعودی عرب روانگی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، حجاج اپنی دعاؤں میں پاکستان اور بلوچستان کو شامل رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ حجاج کرام سے اپیل ہے بلوچستان میں امن، ترقی اور عوام کی خوشحالی کو دعاؤں کا حصہ بنائیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حاجیوں کو ہار پہنائے اور سفر حج کے لیے روانہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version