حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول فی لیٹر 11 روپے 50 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے 10 روپے تک کمی اور 16 مئی سے پیٹرول کی قیمت 278 روپے فی لیٹرتک ہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا، ملک میں پٹرول کی موجودہ قیمت 288.49 روپے فی لیٹر ہے۔
وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کی حتمی منظوری دی جائےگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد 16 مئی 2024 سے ہوگا۔
