اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کےلیے پابندی عائد کردی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق پابندی کا فیصلہ جیل اطراف میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا، جیل انتظامیہ کوجیل کےاطراف سرچنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
