Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت 100 روپے سے کم ہو کر 50 روپے فی کلو ہوگئی، آلو ، پیاز کا ریٹ بدستور برقرار ہے۔

آلو کا سرکاری نرخ بدستور 75 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں آلو 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہا، پیاز کا سرکاری نرخ بدستور 80 روپے فی کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں پیاز 100 روپے فی کلو تک ہے۔

لیموں دیسی کا سرکاری نرخ 575 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں لیموں دیسی 800 روپے کلو فروخت ہو رہا، لہسن ،ادرک 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

بند گوبھی 50 اور پھول گوبھی 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی، برائلر نرخ میں 10 روپے فی کلو کمی ہو گئی، برائلر نرخ 428 روپے فی کلو مقرر فارمی انڈے نرخ بدستور262 روپے فی درجن ہیں۔

ٹماٹر کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 45 روپے فی کلو مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version