Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناروے اور پاکستان مشرق وسطی میں دیرپا امن کے لئے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ناروے اور پاکستان مشرق وسطی میں دیرپا امن کے لئے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ناروے کے وزیراعظم جوناس گہرسٹور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی جابرانہ جارحیت کے بعد ناروے کی جانب سے فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کی ستائش کی۔

انہوں نے عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے غزہ اور رفع میں جارحیت ختم کرنے کا حکم جاری کرنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ناروے اور پاکستان مشرق وسطی میں دیرپا امن کے لئے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، امید ہے ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کا جرات مندانہ فیصلہ دوسرے ممالک کی رہنمائی بھی کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ امید ہے عالمی برادری بہادر معصوم کشمیریوں کی بھارتی جارحیت کے خلاف مزاحمت پر توجہ مرکوز کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version