وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (CPNE) کی نو منتخب سٹینڈنگ کمیٹی کے سال 25-2024 کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر ارشاد احمد عارف اور سیکرٹری جنرل اعجاز الحق کو مبارکباد دی۔
مراد علی شاہ نے سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی کے دیگر نو منتخب اراکین کو بھی مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امید ہے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیدار آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کو بالا رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نو منتخب باڈی صحافیوں اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، توقع ہے نو منتخب سی پی این ای کمیٹی ملک میں جمہوری نظام کے فروغ کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
