Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی

 سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ہے، نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ میں 3 روپے 28 پیسے تک کا اضافہ منظور کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا جبکہ نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون جولائی اور اگست 3 ماہ کے لئے ہو گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا جبکہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version