Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین کی پاکستان کے ساتھ دوستی لازوال ہے، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی پاکستان کے ساتھ دوستی لازوال ہے۔

دورہ چین پر روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی اورفوجی طاقت بن چکاہے، قوم دعا کرے کہ یہ دورہ ملکی ترقی کے لیےاہم ثابت ہو۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک کے فیزٹومیں داخل ہوں گے، نوازشریف کے دور میں خوشحالی کا سفرتیزی سے گزر رہا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی سے مخالفین کے پیٹ میں بل پڑے، مخالفین سے گھبرانہ نہیں چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ حکومتوں کی سطح پر بھی تعلقات مضبوط ہوں گے، سی پیک کے لیے نوازشریف نے 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اہتمام کیا، سی پیک کے نتیجے میں پاکستان میں خوشحالی آئی، چین کے ساتھ بی ٹو بی تعلقات میں بہتری لائی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی پاکستان کے ساتھ دوستی لازوال ہے، چین نے پاکستان کا ایک بھائی کی طرح ساتھ دیا، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین روز اول سے ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان گفتگو ایک خاندان کی طرح ہوتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان چین وہ دوست ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی، خوشی ہے آج دیرینہ دوست چین کے دورے پر جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version