نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئےکھڑا ہونا ہوگا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں نہتےعوام کوبربریت کانشانہ بنایا جارہاہے،جبکہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی مظالم بندکرانےمیں کرداراداکرے، غزہ میں جوہورہاہےوہ غیرمعمولی سانحہ ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید یہ بھی کہا کہ غزہ میں جوہورہاہےاس کا کوئی تصوربھی نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول روانہ ہوئے تھے۔
استنبول آمد پر نائب وزیر اعظم کا استقبال استنبول کے ڈپٹی گورنر مصطفیٰ عاصم الکان اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید نے کیا تھا۔
