Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے والد سے محبت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج اپنے بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کے انمول کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے، ہر والد کی خاموش قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے باپ کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیجیئے، والد شجر سایہ دار ہے جوتپتی دھوپ میں بچوں کیلئے گھنا سایہ بن جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اولاد کی تربیت اور بہتر پرورش میں والد کے شفیق  کردار کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اپنی ہر کامیابی والد گرامی محمد نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں، خوش قسمت ہوں جو محمد نواز شریف جیسے والد گرامی ملے، انکی بیٹی ہونے پر ناز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر روز والد محترم  سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں اور واپس آکر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں، والدین کی عزت وتکریم کرنے والے، اف تک نہ کہنے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاعرانہ انداز میں کہا کہ عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ جاں سے، یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version