Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجٹ میں تنخواہ داروں پر بوجھ اور جاگیرداروں کو چھوٹ دی گئی، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈالا گیا اور جاگیر داروں کو چھوٹ دی گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورالحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اپنا اعتبار کھو چکے ہیں، ان کے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں، انہوں نے کہا 38 فیصد سے مہنگائی 12 فیصد پر آگئی ہے، یہ کون سا ریلیف ہے جو ہمیں نہیں دکھائی دے رہا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے، دنیا میں کہاں ٹیکس لگانے سے مہنگائی کم ہوتی ہے، شہباز شریف نے آخری بار آئی ایم ایف پروگرام کا وعدہ کیا ہے لیکن ان کی بات پر عوام کو اب کوئی بھروسہ نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں اشرافیہ کو بچایا اور سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا گیا، سرمایہ کاری کم ترین سطح پر اور مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ دہشتگردی میں اضافہ، صنعتکار پریشان، کسان سراپا احتجاج ہیں، نوجوان مایوس اور برین ڈرین انتہا پر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version