اسلام آباد: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی حکومت کے بجٹ میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی بجٹ سیشن سے رخصت کی درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
نوازشریف بجٹ بحث اور منظوری کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ نواز شریف بجٹ پیش کرنے کے روز بھی قومی اسمبلی سے غیر حاضر تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کی پورے بجٹ سیشن اجلاس سے چھٹی پر ہونے کی درخواست منظور کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف ہی نہیں بلکہ میاں حمزہ شہباز شریف بھی پورے بجٹ اجلاس میں نہیں آئیں گے، تاہم اسپیکر نے حمزہ شہباز کی بھی چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔
