Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم میں پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم میں پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں منشیات فروشوں، ڈیلرز اور اسمگلرز کے ٹھکانوں پر پولیس نے کریک ڈاؤن میں تیزی کردی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 278 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 152 گرفتار جبکہ 150 مقدمات درج کیے گئے۔

 ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 59 کلو گرام چرس، 02 کلو ہیروئن اور 1834 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی جائے، تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گرد و نواح میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں بھی تیزی لائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو دیگر اداروں کے تعاون سے قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version