اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تختہ بیگ، ضلع خیبر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی پزیرائی کی اور دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار اعجاز اور ایف سی اہلکار شہزاد کو خراجِ عقیدت کیا۔
شہباز شریف نے شہداء کی بلندی دجات اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پاکستان کے امن کیلئے لازوال قربانیاں ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، پوری قوم دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے کیلئے متحد ہے۔
