راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے ساتھ تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ بارش کے ساتھ ازالہ باری بھی ہوئی۔
بارش کی وجہ سے فیض آباد کے مقام پر تیز بارش سے ٹریفک جام ہوگیا۔
سیدپورمیں 20، پی ایم ڈی میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شمس آباد میں 16 اور کچہری میں 13 ملی میٹر بارش ہوئی۔
