Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کا دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان غیر قانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یو این ایچ سی آرکی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی غیرملکیوں کے خلاف اپریشن معطل کیے جانے کا تاثر درست نہیں ہے، جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کو ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیرقانونی طورپرمقیم غیر ملکیوں کو وطن واپس بھیجنے کا عمل منظم اور مرحلہ وار انداز میں جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version