8 ،9 اور 10 محرم الحرام کیلئے ٹریفک پولیس کا پلان جاری کردیا گیا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا، ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ تمام ٹریفک کو سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا، اسٹیکر والی گاڑیاں شاہراہ قائدین سوسائٹی سگنل سے داخل ہوسکیں گی، ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہےگا۔
ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ ناظم آباد سے آنے والے گارڈن سے ہو کر منزل کی جانب جاسکتے ہیں، تین ہٹی سے لسبیلہ چوک سے سینٹرل جیل روڈ کی طرف جاسکتے ہیں، حسن اسکوائر سے پیپلز چورنگی جانے والے کشمیر روڈ سے شاہراہ قائدین جاسکیں گے۔
ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ حسن اسکوائر سے آنے والے جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ جاسکتے ہیں، شارع فیصل سے شاہراہ قائدین، نمائش جانے والے کشمیر روڈ سے جاسکتے ہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق جمشید روڈ سے گرومندر جانے والے سولجر بازار سے جاسکتے ہیں، گارڈن سے ایم اے جناح روڈ جانے والے گل پلازہ کی جانب جاسکتے ہیں۔
