Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ دو برسوں میں وفاق کو تمام اخراجات کیلئے قرض لینا پڑے گا، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ دو برسوں میں صوبوں کو ٹرانسفر اور سود ادائیگیوں کے بعد وفاق کو تمام اخراجات کیلئے قرض لینا پڑے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ اخراجات پورے کرنے کیلئے وفاق کو روزانہ کی بنیاد پر 30 ارب روپے سے زائد قرض لینا پڑے گا، جبکہ دفاعی اخراجات، پینشن، حکومتی اخراجات، تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے وفاق کے پاس پیسے نہیں ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال سود ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ کر 10 ہزار 3 سو ارب روپے تک پہنچ جائے گا، صوبوں کو ٹرانسفر اور سود ادائیگیوں کا بوجھ 20 ہزار 630 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

ذرائع  وزارت خزانہ نے بتایا کہ سود ادائیگیوں، این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو ٹرانسفر کا بجٹ تیزی سے بڑھ رہا ہے، آئندہ بجٹ کے بعد سود ادائیگیاں اور صوبوں کو ٹرانسفر کے بعد وفاق کے پاس 5 سو ارب روپے تک بچیں گا، جبکہ این ایف سی ادائیگیاں اور سود ادائیگیوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے نظرثانی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version