Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم شہباز شریف کا آئندہ ہفتے ایران کا دورہ متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ایران کے نومنتخب صدر مسعود ہزیشکیان کے عہدہ صدارت سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ نو منتخب ایرانی صدر مسعود ہزیشکیان کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب 30 جولائی کو منعقد ہو گی۔

 سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایران کی جانب سے باقائدہ طور پر پاکستانی قیادت کو عہدہ صدارت سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جبکہ نو منتخب ایرانی صدر مسعود ہزیشکیان کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو اسناد پیش کرنے کی تقریب 28 جولائی کو منعقد ہو گی۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق مسعود پزیشکیان نے صدارتی انتخابات میں حریف سعید جلیلی کو شکست دی تھی، جبکہ نو منتخب ایرانی صدر کو 16 ملین ووٹ ڈالے گئے جو کہ 54 فیصد تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version