Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچ کالونی کے قریب آئل ٹینکر کار پر الٹ گیا، پل ٹریفک کیلئے بند

کراچی: بلوچ کالونی پل کے قریب آئل سے بھرا ٹینکر کار پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں  کار سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا، تاہم پل کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کو ٹینکر کے نیچے سے نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی تھیں، شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی تھی جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ کالونی پل پر گرنے والے ٹینکر کو اٹھانے کے لئے تین گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد کرین جائے وقوعہ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور ٹینکر تلے دبی کار میں موجود شخص کی لاش کو باہر نکالا، جس کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ٹینکر آئل خالی کر کے واپس آرہا تھا، ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں مٹی کے تیل کا رساؤ جاری رہا۔

واضح رہے کہ بلوچ کالونی پل پر پیش آنے والے حادثے کے بعد پل کو ٹریفک کے لیے اب تک نہیں کھولا جا سکا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version