Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، توہین عدالت آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا

قومی اسمبلی اجلاس آج پانچ چار بجے ہوگا، جس کا 43 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں آج نجی کاروائی کا روز ہوگا، جس میں انتخابات ایکٹ  2017 میں دوسری ترمیم کا بل 2024 پیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ توہین عدالت آرڈیننس میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔

توہین عدالت کا قانون ختم کرنے کے لئے نورعالم خان بل پیش کریں گے، اس کے علاوہ پندرہ رکنی خصوصی کمیٹی برائے جائزہ تفویض شدہ قانون سازی کے قیام کی تحریک پیش کی جائے گی۔

 قومی اسمبلی قواعد میں تبدیلی کی ترمیم منظور ہونے کی صورت میں مختلف جماعتوں کے پندرہ ارکان پر مشتمل کمیٹی کسی بھی قانون سازی کے مجوزہ بل کی منظوری سے قبل غور کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں نیشنل ایکسی لینس انسٹی ٹیوٹ بل 2024 منظوری، اور پیک دودھ کے مہنگا ہونے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

 سولر پینلز کی مقامی سطح پر تیاری نہ ہونے کے خلاف بحث کے لئے قرارداد، اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاو کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اپوزیشن نے آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمات کے خلاف احتجاج کی تیاری کرلی ہے اس کے علاوہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کی گرفتاری جمشید دستی معظم جتوئی اور زرتاج گل کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف احتجاج کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version