Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا فضل الرحمان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کے روز ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر احتجاج کی کال دے دی۔

مولانا فضل الرحمان نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اسماعیل ہنیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہو گی، اسماعیل ہنیہ سے ملاقات ہوئی تو وہ شہادت کے جذبہ سے سرشار تھے۔

انکا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ اور انکے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کی خدمات کے اعتراف میں آج قومی اسمبلی، سینیٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاسوں میں قرادادیں پیش کریں گے۔

 مولانا فضل الرحمان نے شیخ اسماعیل ہنیہ کی بلندی درجات کیلئے پاکستان کی پوری قوم بالخصوص مدارس مساجد اور گھروں میں قرآن خوانی کی اپیل کی۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام نے جمعہ کے روز ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر احتجاج کی کال دے دی اور کہا کہ ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور شیخ اسماعیل ہنیہ کی شھادت پر بھرپور مظاہرے کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version