Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

5 سال کا کام ایک ہی سال میں کرکے لیڈ لیں گے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم 5 سال کا کام ایک ہی سال میں کرکے لیڈ لیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے 15 ستمبر تک تعمیرات شروع کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں روڈز بحالی پروگرام کی 471 سڑکوں کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا جبکہ روڈز بحالی پروگرام 30 جون تک مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 5 سال کا کام ایک ہی سال میں کرکے لیڈ لیں گے، عوام  کی سہولت کے لئے روڈز پروگرام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد ملک، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version