Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام حج کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب، مسلک میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، حج کے لیے بہترین سہولیات پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب میں بہترین، مضبوط تعلقات ہیں، خطبہ حج میں مسلمانوں کی وحدت، اتحاد، پیغام امن دیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حج منظم، بامقصد عظیم الشان اجتماع ہے، روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت حجاج کو سہولیات قابلِ مثال ہیں، مشکلات میں سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version