اسلام آباد: نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے حکومت نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا، کسی بھی نیشنل بینک میں پاسپورٹ کی تمام کٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔
رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی، کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی، تاہم ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پاسپورٹ بنایا جا سکے گا۔
