Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’چیئرمین پیپلز پارٹی اور صدر مملکت کی ہدایت پر بجلی بحران کا مستقل حل نکالیں گے‘

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی اور صدر آصف زرداری کی ہدایت پر بجلی بحران کا مستقل حل نکالیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مین نارا ویلی (ایم این وی) ڈرین کے جائزے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سندھ کے لوگوں کے مفاد میں بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی پر ہمیشہ اعتماد کیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی اور صدر آصف زرداری کی ہدایت پر بجلی بحران کا مستقل حل نکالیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو ونڈ اور سولر انرجی پر پاور پلانٹ لگانے سے روکنے والے اب شمسی توانائی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، وفاق کے پاس سندھ کے لوگوں کے تحفظ کیلئے ایم این وی ڈرین بنانے کیلئے رقم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم این وی ڈرین بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے، میں ایم این وی ڈرین پر موجود ہوں یہاں اسکی خستہ حالت پر احتجاج ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق سے ہمیں کہا گیا کہ پیسے نہیں ہے مگر بجلی کی مد میں ایک صوبے کو رلیف دینے کیلئے رقم کہا سے آگئی؟

متعلقہ خبریں

Exit mobile version