چہلم حضرت امام حسین ؑ کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق چہلم حضرت امام حسین ؑ کی مناسبت سے سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔
سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ فلیگ مارچ ملیر لنک روڈ، صفورا چوک، گلزار ہجری روڈ، لیاقت مارکیٹ، سعود آباد چوک، کھوکھرا پار، جناح اسکوائر، ملیر ہالٹ، پورٹ قاسم چوک، گلشن حدید، لانڈھی، فیوچر موڑ، قائد آباد، منزل پمپ، مچھر کالونی، ایوب گوٹھ، نرسری چوک، معمار موڑ، داؤد چورنگی، نیو سبزی منڈی، نیو کراچی، شاہد شہید پارک، گلبرگ ٹاؤن، جنگل شاہ کالج، کالا پل، یونیورسٹی روڈ، مزار قائد، لی مارکیٹ، پی آئی ڈی سی سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کندھ کوٹ، تنگوانی، لاڑکانہ سٹی، پاکستان چوک، رستم چوک، جیکب آباد، پی اے ایف چوک، شداد کوٹ، ڈی سی چوک، گھوٹکی، میرانی پائی پاس، ٹنڈو آدم، شوگر مل، بھریا سٹی، حیدر آباد،لبرٹی چوک، حیدر چوک، کوٹری، سٹی کورٹ جامشورو، مندر ناکہ، جوہی موڑ دادو، لطیف آباد، عمر کوٹ، پٹیاروسٹی، پرانا چھور، مکلی اسٹیڈیم، ٹھٹھہ، سجاول، نگرپارکر، ڈیپلو، نگر پارکر، بلوچ پاڑہ، اسلام کوٹ اور مٹھی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں کیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز نے مزید کہا کہ فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کا معائنہ بھی کیا گیا، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں اضافی نفری تعینات ہے۔
واضح رہے کہ 26 اگست کو چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔
