Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری پر اسپیکر کے اقدامات قابل تعریف ہیں، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری پر اسپیکر کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

 متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل اسپیکر صاحب آپ کے اسٹینڈ نے اس پارلیمان کوعزت دی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ عوامی مقبولیت کا ہے، جب تک اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات نہیں کی جاتی مقبولیت نہیں ملتی، مقبولیت کیلئے شیر کی سواری کب تک کریں گے؟

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی باتوں کا زیادہ برا نہ مانیں، انہیں جیل جاکر بتانا ہوتا ہے، جب بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر آئیں گے تو ان سے بات کی جانی چاہیے۔

 متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو کچھ لچک دینی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version