Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر

سندھ کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کی منظوری دیدی گئی ہے۔

سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین اور ان کے لواحقین کے لئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ کیا گیا، معائدے کے تحت سندھ سیکریٹریٹ، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر سیکریٹریٹ اور سندھ اسیمبلی ملازمین کو یہ سہولت حاصل ہوگی۔

  سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔

سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سہیل احمد قریشی نے کہا کہ علاج کی مد میں خاندان کے ہر فرد کے لئے 7 لاکھ روپے کی پالیسی ہوگی، پالیسی کے تحت ملک کے 175 اسپتالوں سے ملازمین علاج کروا سکیں گے۔

سیکریٹریٹ ملازمین نے حکومت سندھ کے فیصلے کو سراہا جبکہ ملازمین میں خوشی کی لہر ہے۔

سینوا صدر نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے تمام ملازمین کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version