ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب کے طلباء و طالبات کے لیے بڑا ریلیف دیا جائے گا۔
ایڈیشنل ائی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں افسران کی جانب سے اسٹوڈنٹ کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے اسٹوڈنٹس کو لائسنس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا، دونوں افسران کی جانب سے اپنے اپنے اداروں کو مراسلات جاری کیے جائیں گے۔
مراسلے میں طلبہ و طالبات سمیت جامعات انتظامیہ کو لائسنس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اسٹوڈنٹس کو شٹل سروس کے ذریعے لاسنسنگ سینٹر لایا جائے گا، اسپیشل کاؤنٹرز کے ذریعے سٹوڈنٹ کو بنیادی ٹیسٹ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیا جائے گا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز سینٹرز میں سٹوڈنٹز کیلے بہترین انتظامات کریں گے، اسٹوڈنٹس کے لیے لاسنسنگ کا حصول آسان بنا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں لائسنس کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے، نوجوان نسل کو لائسنس کی فرامی سے خود اعتمادی حاصل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سی ایم پنجاب کے ویژن چلتا پنجاب کے لیے نوجوان نسل کو لائسنس کی فراہمی لازمی ہے، نوجوان نسل کو لائسنس کی فراہمی کے بعد ہر حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اداروں کے اس اقدام سے اسٹوڈنٹ اور پولیس کے درمیان یگانگت کا رشتہ قائم ہو گا۔
