Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احتجاج کی کال دینے والے ملک اور قوم کا بھی سوچیں، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال دینے والے ملک اور قوم کا بھی سوچیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں بھی کمی آئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی، آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہوگی، اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروبار بند ہونے سے معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے، ہڑتالوں کے ملکی معیشت پر گہرے اثرات ہوتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ روپے کی قدر میں بھی مزید بہتری آرہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی خاطر خواہ کمی آئی، مزید بھی کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا احتجاج کی وجہ سے 8 لاکھ لوگ اسلام آباد میں متاثر ہوئے، احتجاج کی کال دینے والے ملک اور قوم کا بھی سوچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کی کال دینے والے ملک اور قوم کا بھی سوچیں، احتجاج سے ایک دن میں 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version