Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قیدی نمبر 804 نے چوری نہیں کی تو رسیدیں نکالیں، اختیار ولی

مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی کا کہنا ہے کہ قیدی نمبر 804 نے چوری نہیں کی تو رسیدیں نکالیں۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی نے احکامات دیے ہیں، بات یہ ہے آپکو بغاوت کرنے کا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کہانی کو آپکے پارٹی کارکنان ہضم نہیں کر پارہے کیا قوم کر پائے گی؟ کہتے ہیں کے پی کو پاکستان سے الگ کرنے کا اعلان کردو، ان کا مقصد ہے کہ کسی بھی طرح انکو قید سے چھڑایا جائے۔

اختیار ولی نے کہا کہ قیدی نمبر 800 چور نے چوری نہیں کی تو رسیدیں نکالیں، ساری شرارت اڈیالہ جیل سے ہو رہی ہے، ہالی ووڈ، بالی ووڈ کی طرح یہاں بھی ایک اڈیالہ ووڈ ہے، روز بننے والی فلم کا اسکرپٹ بیرون ملک سے بن کرآتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی وبا شدت اختیار کر چکی ہے، روزانہ ہر ضلع میں 6 سے7 افراد ڈینگی سے جاںبحق ہو رہے ہیں، کے پی میں ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات کیلئے کوئی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version