داسو پاور پروجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) ترجمان کے مطابق داسو پاور پروجیکٹ حملے کے ماسٹرمائنڈ 5 دہشتگردوں کو ساہیوال جیل سے منتقل کیا جا رہا تھا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی منتقلی کےدوران اچانک حملہ ہوا،دہشتگردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑوانے کی کوشش کی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا۔ہلاک دہشتگردوں کے 3 ساتھی دوسری وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی۔
واضح رہے کہ داسو حملے میں 9 چائنیز سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
